• صفحہ اول>>کاروبار

    مشرقی چین کے صوبہ جیانگشی کی گوانگچانگ کاؤنٹی میں جنگلات کا اقتصادی ترقی کو فروغ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-06-05
    مشرقی چین کے صوبہ جیانگشی کی گوانگچانگ کاؤنٹی میں جنگلات کا اقتصادی ترقی کو فروغ

    5 جون 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن ) مشرقی چین کے صوبہ جیانگشی کے فوژو شہر میں واقع گوانگچانگ کاؤنٹی کا 72 فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ یہاں زیر جنگل معیشت کے فروغ کے منصوبے کے تحت 45 نمائشی مقامات قائم کیے گئے ہیں جن میں جنگلات کی چھاؤں میں فصلیں اور دیگر مصنوعات اگائی جاتی ہیں، جس سے 11 ٹاؤن شپس اور ری کلیمیشن فارمز مستفید ہو رہے ہیں۔ شوجیانگ فارسٹ فارم پر مرکوز، یہ نمائشی مقامات 9.1ارب یوآن کی پیداواری قدر پیدا کرتے ہیں۔

    گوانگچانگ کاؤنٹی میں تقریباً 13,000 ہیکٹر سے زائد رقبے پر جنگلات کے نیچے چینی ادویاتی جڑی بوٹیاں، خوردنی کھمبیاں اور آئل ٹی کیمیلیا جیسی فصلیں اگائی گئی ہیں۔

    حال ہی میں، مقامی دیہاتی لکڑی کے کان کی کھمبی (ووڈ ایئر مشروم) کی کٹائی کر رہے ہیں، جنہیں پروسیسنگ اور پیکنگ کے بعد مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔

    شیوجیانگ فارسٹ فارم میں اگائی گئی ووڈ ایئر کھمبی چننے والے ایک مقامی کا کہنا ہے کہ "یہ کھمبی کی ایک نئی قسم ہے جو ہم نے اس سال متعارف کرائی ہے۔ یہ خوش ذائقہ ہے، غذائیت سے بھرپور ہے، اور مارکیٹ میں بہت مقبول ہے۔"

    ویڈیوز

    زبان