• صفحہ اول>>دنیا

    روس میں دو پل دھماکے سے تباہ، فوجداری تفتیش جاری

    (CRI)2025-06-02

    مقامی وقت کے مطابق یکم جون کو روسی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان پیٹرینکو نے بیان جاری کیا کہ بریانسک اور کورسک اوبلاست میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق فوجداری مقدمات تحقیقاتی کمیٹی کے مرکزی دفتر کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

    پیٹرینکو کے مطابق، 31 مئی رات 10 بجکر 50 منٹ پر بریانسک اوبلاست کے ایک ریلوے سیکشن پر دھماکے کی وجہ سے ہائی وے پل کا ڈھانچہ منہدم ہو گیا، جس کا ملبہ نیچے سے گزرنے والی مسافر ٹرین پر جا گرا اور اس سے جانی نقصان ہوا۔

    یکم جون کی صبح تقریباً 3 بجے، کورسک اوبلاست کے ژیلزونو گورسک ضلع میں بھی ایک ریلوے پل پر دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے گزرنے والی ایک ٹرین پٹری سے اتر کر نیچے سڑک پر جا گری۔ اس حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اس کے دو معاون زخمی ہو گئے۔

    روس کی فیڈریشنل تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین نے مرکزی تحقیقاتی دفتر کے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان واقعات کی فوجداری تفتیش کریں۔

    ویڈیوز

    زبان